یورپی کونسل کے سیکریٹری جنرل کی ترکی آمد،قائد ایوان سے ملاقات

ترک  قائد ایوان  اسماعیل قاہرامان نے یورپی کونسل کے  سیکریٹری جنرل تھورب یارن  یاگ لینڈ سے ملاقات کی اور کہا کہ  ترکی کی اس مشکل گھڑی میں  دوست ممالک  کی طرف سے خیر سگالی کے جذبات ہماری ہمت  کو تقویت دیتے ہیں

544434
یورپی کونسل کے سیکریٹری جنرل کی ترکی آمد،قائد ایوان سے ملاقات

ترک  قائد ایوان  اسماعیل قاہرامان نے یورپی کونسل کے  سیکریٹری جنرل تھورب یارن  یاگ لینڈ سے ملاقات کی۔

 یاگ لینڈ نے   ترکی میں ہونے والی بغاوت  کی کوشش کی  مذمت کی  اور بتایا کہ  ان کا یہ دورہ  خیر سگالی اور ترکی کے ساتھ یک جہتی کی عکاسی  کرتا ہے۔

  اسپیکر  قاہرامان نے بھی   کہا کہ  ترکی کی اس مشکل گھڑی میں  دوست ممالک  کی طرف سے خیر سگالی کے جذبات ہماری ہمت  کو تقویت دیتے ہیں اور یورپی کونسل،  جمہوری اقدار، قانون کی بالا دستی  اور حقوق انسانی کی  اعلی روایات کی پاسدار ہے ۔

 قائد ایوان نے مزید کہا کہ       ہماری  اسمبلی  یورپی کونسل کی پارلیمانی کمیٹی  سمیت  تمام اداروں   کی اہمیت سے واقف ہے ۔ اس وقت ترکی ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے   جس کے زخموں کو بھرنے میں  وقت درکار ہوگا۔



متعللقہ خبریں