وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پرگؤلن کو ترکی کے حوالے کرنے کی دستخطی مہم

وائٹ ہاؤس کو جواب دینے کے لیے   مزید چھ  ہزار دستخطوں کی ضرورت ہے۔ متحدہ امریکہ   میں آباد ترک  باشندوں کی طرف سے شروع کردہ دستخطوں کی اس مہم کی آخری تاریخ  سولہ اگست ہے

544841
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پرگؤلن کو ترکی کے حوالے کرنے کی دستخطی مہم

دہشت گرد تنظیم  فیتو  کے سرغنہ  فتح اللہ گؤلن کے ترکی حوالے کرنے   کے لیے  وائٹ ہاؤس   کی ویب سائٹ  پر شروع کردہ دستخطی مہم  کی دوران اب تک  94 ہزار افراد نے دستخط کیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کو جواب دینے کے لیے   مزید چھ  ہزار دستخطوں کی ضرورت ہے۔

متحدہ امریکہ   میں آباد ترک  باشندوں کی طرف سے شروع کردہ دستخطوں کی اس مہم کی آخری تاریخ  سولہ اگست ہے۔

دستخطوں کی اس مہم میں  جس متن  کو جگہ دی گئی ہے وہ کچھ یوں ہے۔

15 جولائی 2016   کو  ترکی کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش  کی گئی ہے۔ بغاوت میں ملوث  ملزمین کو سزا دلوانے کے لیے  دہشت گرد تنظیم  فیتو کے سرغنہ  کی زیر قیادت فوجیوں کے  ایک گروپ   کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔  ترکی   مشرقِ وسطیٰ میں متحدہ امریکہ کا قابلِ  اعتماد اتحادی ملک ہے ۔  فتح اللہ  گؤلن   کو ترکی میں ایک دہشت گرد قرار دیے جانے کے بعد  اب متحدہ امریکہ کو فتح اللہ گؤلن سے ہاتھ کھینچنے اور اسے ترکی کے حوالے کرنے کی ضرورت ہے۔

اس  متن کو" پٹیشنن   وائٹ ہاؤس ڈاٹ گووسے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔  

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں