گولن کو دہشت گرد نہ ماننے والےعقل سےاندھے یا بہرے ہیں:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  نے میکسیکو کے  ایک ٹی وی چینل کو  دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ  ترکی میں بغاوت کی کوشش میں ملوث فتح اللہ گولن کو  دہشت گرد    نہ ماننے کا ایک ہی جواز ہے اور وہ یہ کہ آپ اندھے یا بہرے ہوں

544203
گولن کو دہشت گرد نہ ماننے والےعقل سےاندھے یا بہرے ہیں:ترک صدر

  صدر رجب طیب ایردوان  نے میکسیکو کے  ایک ٹی وی چینل کو  دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ  ترکی میں بغاوت کی کوشش میں ملوث فتح اللہ گولن کو  دہشت گرد    نہ ماننے کا ایک ہی جواز ہے اور وہ یہ کہ آپ اندھے یا بہرے ہوں۔

 صدر ایردوان نے  فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی پر غور کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ سے ایک دہشت گرد  کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں اس مطالبے پر ہم سے  دلائل مانگے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپ کے ساتھ ہیں

یہ دوغلا پن ہمیں قبول نہیں اور نہ ہی ہمارے پاس دہشت  گردی کے خلاف   جنگ میں وقت ضائع کرنے کا  کوئی   شوق نہیں  ہے ۔

صدر نے کہا کہ   فتح  اللہ گولن     تنظیم  کو  عدالتی فیصلوں سے دہشت گرد  تنظیم   تسلیم کیا گیا ہے اور اس بارے میں  اہم دلیل ترک مسلح افواج کے سربراہ خلوصی اکار ہیں جنہیں اُن کے ماتحت نے فتح اللہ گولن سے 15 جولائی کو ملوانے کی پیشکش کی تھی ۔

 ترک صدر نے کہا کہ  ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ پر بعض ممالک میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے  جو کہ بے وجہ ہے اور  بالخصوص یورپ  اس معاملے میں ہم سے دور   ہے جن سے کسی قسم کی خیر خواہی کی توقع رکھنا بے سود ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری  قوم  پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے  جنہوں نے بلا تفریق   اور نظریات سے بالاتر ہوکر  اس بغاوت  کی سرکوبی کو ممکن بنایا ہے۔



متعللقہ خبریں