وزیر اعظم بن علی یلدرم کی وزارت عظمیٰ میں میڈیا کے نمائندوں کیساتھ ملاقات

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے وزارت عظمیٰ میں میڈیا کے نمائندوں کیساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت انتقامی جذبات کے بجائے  انصاف  سے   کام لےرہی ہے ۔

542220
وزیر اعظم بن علی یلدرم کی وزارت عظمیٰ میں میڈیا کے نمائندوں کیساتھ ملاقات

 

 وزیر اعظم بن علی یلدرم نے وزارت عظمیٰ میں میڈیا کے نمائندوں کیساتھ ملاقات کی ۔

انھوں نے   کہا کہ 15 جولائی کو حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انقلابی کوشش کے دوران 237 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔ہلاک ہونے والے باغیوں کی تعداد 34 اور زخمیوں کی تعداد 49 ہے ۔ 18756افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں 4315پولیس اہلکار،گیارہ ہزار 31 فوجی، 185 فوجی  جرنیل، 1135 فوجی افسران، 2626 جج اور  اٹارنی، 95 سول ایڈمنسٹریٹیو چیف اور 689 شہریوں کو  گرفتار  کیا گیا ہے ۔ گرفتار کیے جانے والے 10 ہزار 192 افراد میں سے 1075 پولیس اہلکار،6153 فوجی ،2131  جج اور اٹارنی، 64 سول ایڈمنسٹریٹیو چیف،93 شہری ہیں ۔ عدلیہ کیطرف سے رہا کیے جانے والے افراد کی تعداد 2257 اور حراست کے دوران رہا کیے جانے والے افراد کی تعداد 1993 ہے ۔ 4314 افراد    کیخلاف کاروائی جاری ہے ۔ ابتک  55  ہزار 978 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے جا چکے ہیں ۔ عمومی پاسپورٹس کی تعداد  14  ہزار 780 ہے ۔ان میں سے گرین  پاسپورٹ کی تعداد 38 ہزار 703  ، سرکاری پاسپورٹ کی تعداد 2 109 ہے جبکہ ڈپلومیٹک پاسپورٹس کی تعداد 386ہے

سرکاری ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی کے خاتمے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے  کہا کہ انقلاب  میں ملوث سرکاری ملازمین کے فرار کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے کے لیے چھٹیوں کو منسوخ کیا گیا ہےلیکن   یہ صورتحال زیادہ عرصے تک جاری نہیں رہے گی ۔  حج پر جانے والے ملازمین چھٹیاں لے سکتے ہیں ۔  انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ انقلانیوں کو عدالت کے رو برو پیش کیا جائے گا ۔ حکومت انتقامی جذبات کے بجائے  انصاف  سے   کام لے گی۔



متعللقہ خبریں