داعش کی روس میں حملوں کی دھمکی
واضح رہے کہ ماسکو انتظامیہ نے شام میں سرگرم عمل داعش کے دنیا کے دیگر مقامات پر دہشت گرد حملے کر سکنے پر خبردار کیا تھا
دہشت گرد تنظیم داعش نے روس میں حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔
روسی حکومت نواز "ریشیا ٹوڈے" ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ پر داعش کی صدر ولادیمر پوٹن کو دھمکی پر مبنی ایک ویڈیو ریکارڈنگ جاری کی ہے۔
ریگستانوں میں تربیتی کیمپ میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر مبنی نو منٹ کی ویڈیو کے آخری حصے میں روس کے بعض مقامات کی تصاویر کو جگہ دی گئی ہے اورایک نقاب پوش دہشت گرد کی جانب سے پوٹن کو دھمکی آمیز الفاظ کہنے کا مشاہدہ ہوتا ہے۔
دہشت گرد نے تنظیم کے ارکان کو روس پر حملے کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ ماسکو انتظامیہ نے شام میں سرگرم عمل داعش کے دنیا کے دیگر مقامات پر دہشت گرد حملے کر سکنے پر خبردار کیا تھا۔
یاد رہے کہ بشارالاسد انتظامیہ کے دوام کے حق میں ہونے والا روس شام کی فوجی قوتوں کے ہمراہ گزشتہ ماہ ستمبر سے ابتک فضائی حملے کر رہا ہے۔
متعللقہ خبریں
پوری انسانیت کو ایک عظیم امتحان کا سامنا ہے، ترک اسپیکر
قرتولموش نے روسی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل جنرل اسمبلی میں خطاب کیا