ترکی کے شہر اُردو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین فوجی شہید، دو زخمی

علاقے میں موجود جیندا مری  کے کمانڈر حالات کا جائزہ لینے کے لیے علاقے پہنچ گئے ہیں۔ اس فائرنگ کے بعد علاقے سے فرار ہو جانے والے دہشت گردوں کی تلاش کا کام جاری ہے

541759
ترکی کے شہر اُردو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین فوجی شہید، دو زخمی

اُردو کی تحصیل  مسعودیہ  سے منسلک  توپچام جینڈا مری   چیکنگ پوسٹ   پر ملنے والی اطلاعات پر  شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن  کے دوارن دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی جانب سے  کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں  تین فوجی شہید  اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

اس بارے میں  اُردو کے گورنر نے بیان جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف  کاروائی جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ  علاقے  کو مزید کمک روانہ کردی گئی ہے۔

علاقے میں موجود جیندا مری  کے کمانڈر حالات کا جائزہ لینے کے لیے علاقے پہنچ گئے ہیں۔

اس فائرنگ کے بعد علاقے سے فرار ہو جانے والے دہشت گردوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔  



متعللقہ خبریں