جمہوریت کی پاسداری کرنے والوں کو سات اگست کواستنبول میں ان کا صلہ دیا جائے گا: ایردوان

انہوں نے کہا کہ " ناکام فوجی بغاوت کے بعد قوم نے  دنیا بھر میں  دو ہزارسیلز  پائے  جانے والی اس غیر قانونی تنظیم  کو زیادہ   بہتر  طریقے سے پہنچانا ہے،   تمام تر حکومتی اداروں  میں  ان کی جڑیں  موجود ہیں، جن کا مکمل طور پر صفایا کیا جائے گا

541582
جمہوریت کی پاسداری کرنے والوں کو سات اگست کواستنبول میں ان کا صلہ دیا جائے گا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم فیتو     کی ناکام فوجی بغاوت کے  بعد  زیر ِ حراست لیے جانے ملزمین کی تعداد  18 ہزار  699  اور  جیل میں  بند کیے جانے والوں  کی تعداد 10 ہزار 137 ہے۔

صدرِ ترکی نے ایک ٹیلی ویژن  پروگرام پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے ایجنڈے  کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے بتایا کہ  خونی بغاوت  کے خلاف سیسہ پلائی دیواربننے والے  شہریوں  میں  سے 237 شہید جبکہ  2 ہزار 191 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ " ناکام فوجی بغاوت کے بعد قوم نے  دنیا بھر میں  دو ہزارسیلز  پائے  جانے والی اس غیر قانونی تنظیم  کو زیادہ   بہتر  طریقے سے پہنچانا ہے،   تمام تر حکومتی اداروں  میں  ان کی جڑیں  موجود ہیں، جن کا مکمل طور پر صفایا کیا جائے گا۔  اس حوالے سے   ملازمین کی ایک   کثیر  تعداد کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ہم اس عمل کو ہنگامی حالت   کے نفاذ کے دوران   پایہ   تکمیل کو پہنچائیں گے۔  تا ہم اگر  اس دورانیہ میں یہ  کام مکمل نہ ہو ا تو پھر  فرانس کی طرح  ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیع   ممکن ہے۔ "

انہوں نے کہا کہ  سات اگست   کو استنبول  کے علاقے  ینی کاپی  میں  ترکی کے تمام طبقہ  ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت   کے دوران جمہوریت کی پاسداری کرنے والے  تمام افراد  کو  ان کا صلہ دیے جانے کی کوشش کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں