یورپی یونین نے ترکی میں بغاوت کے خلاف کوئی حمایتی اعلان جاری نہیں کیا، عمر چیلک
عمر چیلک نے یورپی یونین کے عبوری صدر سلوواکیہ کی انقرہ میں سفیر انا تورینی کووا کی میزبانی میں منعقدہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں شرکت کی
یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار عمر چیلک نے یورپی یونین کے رکن ممالک اور یورپی یونین کے اداروں کی جانب سے دہشت گرد تنظیم فیتو کی بغاوت کی کوشش کے خلاف کسی قسم کی حمایت کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
عمر چیلک نے یورپی یونین کے عبوری صدر سلوواکیہ کی انقرہ میں سفیر انا تورینی کووا کی میزبانی میں منعقدہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر چیلک نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ انہوں نے یورپی یونین کے سفیروں کو دہشت گرد تنظیم فیتو کی بغاوت کی کوشش کے بعد کی صورتحال اور مذکورہ تنظیم کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔
یہ بھی واضح ہو ا ہے کہ ترک وزیر نے یورپی یونین کی جانب سے ترکی کی حمایت کے حوالے سے اعلانات نہ کیے جانے پر تنقید بھی کی ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی