تمام فوجی بیرکوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا: بن علی یلدرم

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی کا دن  ترکی کی تاریخ میں  جنگ نجات کے بعد  جمہوریت کے تحفظ کے لیے سب سے اہم دن ہے  اور اس دن کو ہم آئندہ " یوم شہدا ء جمہوریت کے نام سے منایا کریں گے

540465
تمام فوجی بیرکوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا: بن علی یلدرم

وزیراعظم   بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ       دہشت گرد تنظیم   فیتو    کی جانب سے    15 جولائی  کی کی جانے والی ناکام بغاوت  میں استعمال ہونے والے ٹینکوں  اور ہیلی کاپٹروں  کو آئندہ استعمال ہونے سے روکنے کے لیے شہر کے اندر موجود تمام فوجی بیرکوں کو شہر سے باہر منتقل کردیا جائے گا۔

انہوں نے انقرہ کے قریب قزان کے علاقے میں  عوام سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ آپ لوگوں نے  جمع ہو کر  بغاوت کے تمام راستوں کو بند کردیا ہے۔ میں ایک دفعہ پھرآپ لوگوں کے سامنے اعلان کرنا چاہتاہوں   غداروں کی طرف سے استعمال کیے جانے والے آکن جی ہوائی اڈے  کو بند کردیا جائے گا اور شہید ہونے والوں کی یاد میں یہاں ایک  یادگار تعمیر کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی کا دن  ترکی کی تاریخ میں  جنگ نجات کے بعد  جمہوریت کے تحفظ کے لیے سب سے اہم دن ہے  اور اس دن کو ہم آئندہ " یوم شہدا ء جمہوریت کے نام سے منایا کریں گے۔  آپ نے پندرہ جولائی  کو جس یکجہتی کا ثبوت دیا ہےاس سے  ملک میں جمہوریت کو بچانے کا موقع میسر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقرہ اور استنبول میں جن جن بیرکوں اور اڈوں سے  ہیلی کاپٹر اور ٹینک باہر سڑکوں پر آئے ہیں ان تمام بیرکوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

قوم پرٹینک  چڑھانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ ٹینکوں کی شہر کے اندر موجود ہونے کی کیا ضرورت ہے؟  ہمارے دشمن انقرہ اور استنبول میں نہیں ہیں ۔ ہمارے دشمن جس مقام پر موجود ہیں ان کے بارے میں سب کو  پتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے خریدے جانے والے ٹینکوں ، ہیلی کاپٹروں،  گولیوں  غرض ہر چیز کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو سب کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے  کسی کو بھی ق     وم کو تقسیم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس  ناکام بغاوت کے ذمہ دار و متحدہ امریکہ سے ترکی لاتے ہوئے  اس کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں