میں کہتا ہوں کہ آپ اپنی تعزیت اپنے پاس رکھیں۔ صدر رجب طیب ایردوان

15 جولائی تک وہ دلیر بچے آپ کی اولاد تھے لیکن آج وہ شہداء پوری ترک ملت کی اولاد ہیں۔ بن علی یلدرم

540776
میں کہتا ہوں کہ آپ اپنی تعزیت اپنے پاس رکھیں۔ صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے فتح اللہ دہشت گرد تنظیم یامتوازی ساخت FETO/PDY کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کے دوران 237 افراد کی شہادت کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا  کہ"مغرب سے تعزیت کے لئے یہاں کوئی نہیں آیا"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی پیلس میں شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے رات  غداروں کی طرف سے کی گئی بمباری  میں 2 ہزار 191 افراد زخمی  بھی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ "ایسا صرف ایک کافر ہی کر سکتا ہے۔ کیا کوئی  ایسا فرد جو کہتا ہو کہ "میں مسلمان  ہوں" جو کہتا ہو کہ "میں ترک ہوں"ایسا کر سکتا ہے؟"

صدر ایردوان نے کہا کہ یہ لوگ میرے فوجیوں اور میری پولیس کے اندر کیسے داخل ہوئے ؟ مغرب سے کوئی ہمیں بتا رہا  ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہا ہے کہ "ہمیں ان معطل کئے جانے والوں کے بارے میں تشویش ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "میں انہیں کہتا ہوں کہ آپ اپنا کام کریں ۔ میرے ملک میں حکومت پر قبضے کا اقدام ہو، میرے 237 شہری شہید ہوں اور 2191 زخمی ہوں۔لیکں آپ کی طرف سے ایک دفعہ تعزیت کرنے کے بعد نو دفعہ نصیحت کی جائے ، میں کہتا ہوں کہ آپ اپنی تعزیت اپنے پاس رکھیں۔

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے 15 جولائی کے قبضے کے اقدام کے دوران شہید ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آج سب سے زیادہ تعریف کے مستحق ہمارے شہداء ہیں"۔

وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ " 15 جولائی تک وہ دلیر بچے آپ کی اولاد تھے لیکن آج وہ شہداء پوری ترک ملت کی اولاد ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ " عوام کی طاقت نے ٹینکوں کی طاقت کو شکست دے دی ہے۔ ہم نے ترک مسلح افواج کے اندر موجود فتح اللہ دہشت گرد تنظیم سے منسلک عناصر کو ختم کر دیا ہے۔ تمام دہشت گرد اور تحریک دینے والے عناصر کو ایک ایک کر کے ختم کیا جائے گا"۔



متعللقہ خبریں