گولن کی حوالگی کا معاملہ فی الوقت پیش رفت سے عاری ہے: امریکی دفتر خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ  کے ترجمان جان کربی   نے کہا ہے کہ  فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی پر حکومت ترکی سے  رابطہ ہے  اور ہم  اس بارے میں فراہم کردہ دلائل پر غور  کر رہے ہیں

540070
گولن کی حوالگی کا معاملہ فی الوقت پیش رفت سے عاری ہے: امریکی دفتر خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ  کے ترجمان جان کربی   نے کہا ہے کہ   امریکہ،  ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش میں ملوث نہیں ہے۔

 کربی نے اپنی یومیہ اخباری  کانفرنس کے دوران اس بات کی تردید کی   کہ 15 جولائی کے واقعات میں   امریکہ کا   کوئی عمل دخل ہے    جبکہ  ترکی   ہمارا اتحادی اور ایک دوست ملک ہے۔

  ترجمان نے کہا کہ  داعش کے خلاف کاروائی میں  ترکی نے نمایاں کردار ادا کیا ہے اور اس سلسلے میں  دو طرفہ تعاون جاری رہے گا۔

 کربی نے  ایک سوال کے جواب میں  کہا کہ فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی    پر حکومت ترکی سے  رابطہ ہے  اور ہم  اس بارے میں فراہم کردہ دلائل پر غور  کر رہے ہیں مگر فی الحال    یہ معاملہ   پیش رفت سے عاری ہے۔

 حکومت  ترکی کے  15 جولائی کے واقعات کے تناظر میں  اختیاری کردہ اقدامات پر کربی نے کہا کہ  حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام   کی خواہشات کا احترام کرے  اور اس مسئلے کی جڑ تک  پہنچے ۔

 صدر ایردوان  کی روسی ہم منصب  سے  متوقع ملاقات کے بارے میں  امریکی ترجمان    نے کہا کہ  ترکی ایک خود مختار ملک ہے   جسے اپنے مفادات کے پیش نظر  فیصلے خود کرنے کی آزادی ہے ۔ہمارے لیے  اس وقت یہ اہم ہے کہ  ترکی،   داعش کے خلاف کاروائی میں ہمارے اور نیٹو کے ساتھ   تعاون کرتا رہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں