چاوش اولو۔ شیخ خالد ملاقات

ہم ترکی میں جمہوری حکومت کے ساتھ ہیں اور ترکی کے ساتھ باہمی اتحاد کی حالت میں ہیں۔ شیخ خالدبن احمد بن محمد الخلیفہ

540636
چاوش اولو۔ شیخ خالد ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو نے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالدبن احمد بن محمد الخلیفہ کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

بحرین کے وزیر خارجہ کی طلب پر ہونے والے ان مذاکرات  میں الخلیفہ  نے، 15 جولائی کو  حکومت پر کئے جانے  والے حملے کے اقدام  کے حوالے سے، ترکی میں جمہوری  حکومت کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ باہمی اتحاد کی حالت میں ہیں۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے  ترکی کے ساتھ تعاون کی وجہ سے  اپنے بحرینی ہم منصب   کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات  اور آنے والے دنوں میں متوقع دوروں کے شیڈول پر غور کیا گیا۔

ترکی۔ خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ  ڈائیلاگ اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔



متعللقہ خبریں