وزیراعظم بن علی یلدرم  کی صدارت میں اعلی عسکری شوری کا  اجلاس

اعلیٰ فوجی شوریٰ کے اراکین نے اجلاس سے قبل مزار اتاترک پر حاضری دی ۔

539919
وزیراعظم بن علی یلدرم  کی صدارت میں اعلی عسکری شوری کا  اجلاس
yüksek askeri şura1.jpg

وزیراعظم بن علی یلدرم  کی صدارت میں اعلی عسکری شوری کا  اجلاس  منعقد ہوا۔

۔اجلاس سے قبل اعلیٰ فوجی شوریٰ کے اراکین نے مزار اتاترک پر حاضری دی ۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے مزار اتاترک پر پھول چڑھائے اور احتراماً خاموشی اختیار کی ۔  انھوں نے شوریٰ کے نام پر خصوصی رجسٹر پر دستخط کیے اور یہ تحریر کیا کہ ترکی نے 15 جولائی کو دوسری نجات کی جدوجہد میں کامیابی حاصل کی ہے ۔   ہم وطن  اور قوم کو تقسیم  کرنے کی کوشش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے ۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم میں قیادت میں شوریٰ کے اراکین نے قصر چنکایہ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اس  اجلاس  میں ترک مسلح ا فواج کی ترقیوں اور تقرریوں کا  فیصلہ کیا جاتا ہے مگر اس بار ایجنڈے کے موضوع کا تعلق فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم فیتو کی انقلابی کوشش سے تھا ۔  اجلاس میں  ترک مسلح افواج کے سربراہ خلوصی اکار، ترک  بری فوج کے سربراہ  جنرل صالح  زکی  چولاک  اور ترک فضائیہ کے  سربراہ جنرل عابدین اونال   کے فرائض کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ شوریٰ میں کیے گئے فیصلوں کو صدر رجب طیب ایردوان کی منظوری  کے لیے پیش کیا گیا  ۔



متعللقہ خبریں