شمالی قبرصی ترک جمہوریہ FETO/PDY کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے 21 جولائی کو FETO/PDY کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے اور اس کی تمام کاروائیوں کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔ حسین اوزگُر

539479
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ FETO/PDY کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر حسین اوزگُر  نے کہا ہے کہ فتح اللہ دہشت گرد تنظیم یا متوازی ساخت FETO/PDY کے 15 جولائی کے قبضے کے اقدام کے بعد سے اس تنظیم کی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی کاروائیوں  کے بارے میں معمولی ترین مخبری کو بھی اہم جانا  گیا  ہے اور اس پر توجہ دی گئی ہے۔

اوزگُر نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی  کے لئے اپنے بیان میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں FETO/PDY کی کاروائیوں کے بارے مِں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور جمہوریہ ترکی کے عوام کے درمیان نہایت مضبوط تعلق پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ جب ترکی میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں اسے پوری شدت کے ساتھ محسوس کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے 21 جولائی کو FETO/PDY کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے اور اس کی تمام کاروائیوں کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

حسین اوزگر نے کہا کہ قبضے کے اقدام کے دن سے لے کر اب تک ہماری پولیس  اور فوج تنظیم کے بارے میں موصول ہونے والی چھوٹی سے چھوٹی خبر پر خاص توجہ دے رہے  ہیں اور ان کے بارے میں ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔تاہم اس معاملے میں تاحال ہمیں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ میں مستقل طور پر فوج اور پولیس کے ساتھ رابطے اور مشاورت کی حالت میں ہوں  اور مجھے ہر تفصیل سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں