قوم نےترکی میں  انقلاب کے دروازے بند کر دئیے ہیں ، اسمائیل قہرامان

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسمائیل قہرامان نے کہا کہ قومی عزم کیساتھ انقلابی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہےاور یہ ثابت کر دیا ہے کہ اسلحہ اٹھانے والے اب انقلاب برپا نہیں کر سکیں گے

539823
قوم نےترکی میں  انقلاب کے دروازے بند کر دئیے ہیں ، اسمائیل قہرامان

 

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسمائیل قہرامان نے کہاہے کہ ترکی کی ترقی کی راہ میں روڑے نہیں اٹکائے جا سکیں گے  اور قوم کے اندد موجود اتحاد و یکجہتی  جاری رہے گا ۔

انھوں نے گیول باشی پولیس کے خصوصی آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کا دورے کے دوران 15 جولائی انقلابی کوشش کے دوران شہید ہونے والے افراد کے لیے دعا ء  مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد از شفا یابی  کی دعا کی ۔ انھوں نے کہا کہ قومی عزم کیساتھ انقلابی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہےاور یہ ثابت کر دیا ہے کہ اسلحہ اٹھانے والے اب انقلاب برپا نہیں کر سکیں گے  ۔ اب ترکی میں  انقلاب کے دروازے بند کر دئیے گئے  ہیں ۔  اس کوشش کو ناکام بنانے میں پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔   انھوں نے جس عزم اور  حب الوطنی  کے جذبے کا مظاہرہ کیا ہے پوری قوم کو اس پر فخر ہے ۔



متعللقہ خبریں