حکومت ترکی سے خیر سگالی کا اظہار، بیرونی ممالک کا اتحاد و یک جہتی پر زور

15 جولائی کے واقعات پر غیر ممالک سے خیر سگالی اور حمایت پر مبنی  پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جن میں سربیا،مقدونیہ اور جنوبی افریقہ کی سماجی تنظیمیں شامل ہیں

539149
حکومت ترکی سے خیر سگالی کا اظہار، بیرونی ممالک کا اتحاد و یک جہتی پر زور
fetö'nün darbe girişimine dünyadan tepkiler, kırçova, makedonya.jpg
fetö'nün darbe girişimine tepkiler.jpg

15 جولائی کے واقعات   پر غیر ممالک سے خیر سگالی اور حمایت پر مبنی  پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 جنوبی سربیا میں البانوی باشندوں کے اکثریتی  علاقے  پرے شیوا میں    مظاہرین  نے صدر ایردوان کے حق میں   نعرے لگائے  اوران کی حمایت کا اعلان کیا۔

جنوبی افریقہ   کی ایک سماجی تنظیم  ایس ٹی کے  نے بھی  صدر ایردوان کے حق میں  مظاہرہ کیا اور  موجودہ ترک حکومت سے یک جہتی کا اظہارکیا۔

 جوہانسبرگ میں ہونے والے اس مظاہرے میں   کہا گیا کہ حکومت ترکی  عوام کی طاقت سے سامنے آنے والی  ہر رکاوٹ کو دور  کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مقدونیہ  کے مغربی شہر کر چووا میں بھی 15 جولائی کے واقعات  کی مخالفت کی گئی اور  اس خواہش کا اظہارک یا گیا کہ مسلم اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں