غازی آنتیپ: داعش کے شر پسندوں کی سرحد پار کرنے کی کوشش،فوج کی جوابی کاروائی

ترک ضلع غازی آنتیپ   کے قصبے  قار قامش  میں شامی سرحد سے قریب  داعش  کے   شر پسندوں پر ترک حفاظتی دستوں نے  فائرنگ کر دی جو کہ غیر قانونی طور پر ترکی میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے

539199
غازی آنتیپ: داعش کے شر پسندوں کی سرحد پار کرنے کی کوشش،فوج کی جوابی کاروائی

ترک ضلع غازی آنتیپ   کے قصبے  قار قامش  میں شامی سرحد سے قریب  داعش  کے   شر پسندوں پر ترک حفاظتی دستوں نے  فائرنگ کر دی ۔

 موصول شدہ  اطلاع کے مطابق ، حفاظتی دستے سرحد پر معمول کے گشت میں  مصروف تھے  کہ اچانک انہوں نے  قار قامش     سے ملحقہ سرحد    کے راستے غیر قانونی  طور پر داخ ہونے والے   ایک قافلے     کو روکنے کی کوشش کی ۔

 حفاظتی دستوں نے اس قافلے  کو  خبردار کیا مگر جب وہ مانے    تو مجبوراً ترک دستوں کو فائرنگ کرنا پڑی جس پر  اس قافے نے بھی جوابی کاروائی کی ۔

  آدھے گھنٹے جاری  فائرنگ  کے اس تبادلے  کے بعد شر پسند فرار ہو گئے  جس کے بعد  فوج نے سرحدی علاقوں میں  اپنا گشت بڑھاتے ہوئے عوام کو   علاقے سے دور رہنے کا حکم دیا ہے۔



متعللقہ خبریں