دہشت گرد تنظیم فیتو سے تعلقات رکھنے والے افراد کیخلاف قانونی کارہ جوئی کی جائے گی،عاکف چاتائی

نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر عاکف چاتائی نے کہا ہے کہ ۔ملک میں لاگو ہنگامی صورتحال قومی اور انٹر نیشنل اسپورٹس آرگنائزیشنز اور مقابلوں کو متاثر نہیں کرئے گی۔

539870
دہشت گرد تنظیم فیتو سے تعلقات رکھنے والے افراد کیخلاف قانونی کارہ جوئی کی جائے گی،عاکف چاتائی

 

  نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر عاکف چاتائی نے کہا ہے کہ اسپورٹس برادری میں فتح اللہ گولن کی  دہشت گرد تنظیم فیتو  سے تعلقات رکھنے والے تمام افراد کیخلاف قانونی کارہ جوئی کی جائے گی ۔

 انھوں نے ٹی آر ٹی خبر کےایک پروگرام میں شرکت کے دوران   اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 15 جولائی کی انقلابی کوشش کے بعد آئندہ ماہ برازیل میں ہونے والے اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو اپنے ذمہ داریوں کو مزید سنجیدگی کیساتھ نبھانے کی ضرورت ہے ۔ اسپورٹس آرگنائزیشن میں کسی قسم  کی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ اسپورٹس برادری اور کھیلوں کے شیدائیوں کو اس بارے میں  کسی قسم کی تشویش نہیں ہونی چاہئیے ۔ملک میں لاگو ہنگامی صورتحال قومی اور انٹر نیشنل اسپورٹس آرگنائزیشنز اور مقابلوں کو متاثر نہیں کرئے گی۔ ہم تمام سرگرمیوں میں پورے جوش و خروش کیساتھ حصہ لیں گے ۔



متعللقہ خبریں