گولن کی ترکی واپسی پر ناک بھوں چڑھانے والے دنیا کو کیا منہ دکھائیں گے:قالن

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن نے  کہا ہےکہ ترک سیا سی میدان میں مفاہمت اہمیت کی حامل ہے جس  کا مطلب  یہ ہے کہ  ریاستی دہشت گردی میں ملوث عناصر  کی سرکوبی ترک سیاست کی ترجیحات میں شامل ہے    ۔

538347
گولن کی ترکی واپسی پر ناک بھوں چڑھانے والے دنیا کو کیا منہ دکھائیں گے:قالن

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن نے  کہا ہےکہ  فتح اللہ گولن  کی ترکی حوالگی   کی مخالفت کرنے والے  دنیا کو  کیا منہ دکھائیں گے۔

 قالن نے  ایک نجی ٹی وی چینل پر  15 جولائی سے متعلق  اپنے تاثرات کا اظہار کرتےہوئے  کہا کہ     عوام نے جس طرح  اس بغاوت کو ناکام بنایا ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی ۔

  صدارتی محل میں   صدر ایرودان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے  قائدین سے  ملاقات  پر غور کرتےہوئے   قالن نے کہا کہ  ترک سیا سی میدان میں مفاہمت اہمیت کی حامل ہے   جس  کا مطلب  یہ ہے کہ    ریاستی دہشت گردی   میں ملوث عناصر  کی سرکوبی   ترک سیاست     کی ترجیحات میں شامل ہے    ۔



متعللقہ خبریں