مفرور فوجیوں میں سے مزید سات کی گرفتاری

معلا ۔ مارمرس   شاہراہ  پر    سات افراد  کے سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو  روکنے کی کوشش کرنے  کی اطلاع پر     پولیس نے کاروائی کی

537864
مفرور فوجیوں میں سے  مزید سات کی گرفتاری

فتح اللہ  دہشت  گرد تنظیم    (FETO/PDY)   کی فوجی بغاوت کے دوران  صدر  رجب طیب  ایردوان کے مارمرس میں قیام کردہ     ہوٹل  پر حملہ کرنے والے  باغی فوجیوں میں سے  مزید سات  پکڑے گئے ہیں۔

معلا ۔ مارمرس   شاہراہ  پر    سات افراد  کے سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو  روکنے کی کوشش کرنے  کی اطلاع پر     پولیس نے کاروائی کی۔

محارب   امدادی ٹیم سے منسلک  میجر   تانر  بربر سمیت  سات  ملزمین  کو   سیکورٹی   ڈائریکٹریٹ  لیجایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  مارمرس کے  ہوٹل پر دھاوا بولنے والے  36 فوجیوں میں سے  19 کو  حملے کے فوراً بعد      شروع کردہ کاروائی کے دوران      پکڑ لیا گیا تھا۔

تا حال   مفرور   10 فوجیوں کی تلاش جاری ہے۔

 


 



متعللقہ خبریں