جنڈارمیری اور ساحلی حفاظتی قوتیں وزارتِ داخلہ سے منسلک
کابینہ میں باسفورس پل کا نام اب کے بعد 15 جولائی شہدا پُل رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، استنبول اور انقرہ میں ایک ایک یادگارِ شہدا قائم کی جائینگی
وزیر اعظم بن علی یلدرم نے جنڈارمیری اور ساحلی حفاظتی قوتوں کو وزارت ِ داخلہ سے منسلک کرنے کے لیے قرارداد تیار کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "دیگر اداراتی از سر تشکیل کے امور بھی جاری رہیں گے۔"
بیس جولائی کو حکومت کے اپنے لیے اعلان کردہ ہنگامی حالت کے نفاذ کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ موجود نہ ہونے کی وضاحت کرنے والے وزیر اعظم نے کہا کہ اس چیز کا مقصد فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (FETÖ/PYD) کے خلاف جدوجہد میں تیز رفتار اور قطعی نتائج حاصل کرنا ہے۔
کابینہ میں باسفورس پل کا نام اب کے بعد 15 جولائی شہدا پُل رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، استنبول اور انقرہ میں ایک ایک یادگارِ شہدا قائم کی جائینگی۔
ان کا کہنا تھا کہ بغاوت کی شب شہید ہونےو الوں کے لواحقین اور غازیوں کے لیے سرکاری بینکوں مین کھاتے کھولے گئے ہیں ، جن کے ذریعے ان کو امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ " فوجی سرکشی کے ساتھ ہماری حکومت کے گھٹنے ٹیکنے کی سوچ رکھنے والے ایک بار پھر مغالطے میں رہے ہیں۔ ہماری قوم سن 2023 کے اہداف تک رسائی کے لیے عزم و مصمم ارادے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ "
وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس سے قبل CHPاور MHP کے رہنماوں کی بھی شراکت سے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئین میں کئی ایک ترامیم کے حوالے سے مصالحت قائم کر لی گئی ہے۔
یلدرم نے بتایا کہ نئے آئین کی رو سے بھی مطابقت پائی جاتی ہے ، اس حوالے سے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترک وزیر خارجہ 19 تا 20 مئی پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
ذاکرات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا