ترکی میں فوجی بغاوت کے خلاف امریکہ میں احتجاجی مظاہرے

مظاہرے میں صومالیہ، لیبیا اور دیگر مسلمان ملکوں کے  شہریوں نے     بھی ترک پرچم کی ہمراہی میں  ترک تارکین ِ وطن کا ساتھ دیا

537086
ترکی میں فوجی بغاوت کے خلاف امریکہ میں احتجاجی مظاہرے

متحدہ امریکہ  میں   فتح   اللہ  دہشت گرد تنظیم  FETÖ /PDY    کی 15 جولائی کو    بغاوت کی کوشش کے خلاف رد عمل کا سلسلہ  جاری ہے۔

امریکہ میں مقیم ترک تارکین ِ      وطن    FETÖ کے سرغنہ   فتح اللہ گیولن   کے پنسلووینیا  کے بنگلے کے سامنے  احتجاجی  مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بوسٹن شہر  میں   ترک پرچم اٹھاتے ہوئے گلی کوچوں میں  نکلنے   والے  ایک ہزار کے قریب    لوگوں نے        اسی موضوع  پر  احتجاج کیا۔

"ہم ترکی کے شانہ بشانہ "،   "اوباما   گیولن  کو ملک بدر کرو"  تحریروں پر مبنی  پین کارڈز  اٹھانے والے  مظاہرین نے "غداروں کو  حساب  چکانا ہو گا"،   ملکی بقا یا پھر  موت" اور " عظیم   ترکی ،  عظیم  طاقت، ہدف 223" کے نعرے بلند کیے۔

اس دوران شہدا کے  لیے     دعائیں مانگی   گئیں  بعد ازاں قومی ترانہ  پڑھا گیا۔

اس مظاہرے میں    ترکی کے بوسٹن میں   قونصلر جنرل     عمر بوداک بھی شامل تھے،  جنہوں نے اس موقع  پر کہا کہ   یہاں پر ابتک کبھی  نہ دیکھے جانے کی حد تک ترک شہریوں نے  جلوس نکالا ہے۔

مظاہرے میں صومالیہ، لیبیا اور دیگر مسلمان ملکوں کے  شہریوں نے     بھی ترک پرچم کی ہمراہی میں  ترک تارکین ِ وطن کا ساتھ دیا۔

 

 



متعللقہ خبریں