شہید ہونے والے شہریوں کے کنبوں اور زخمیوں کے ساتھ  "باہمی اتحاد و تعاون" کی مہم

غدارانہ حملے  کے اقدام  میں شہید ہونے والے شہریوں کے کنبوں  کے دکھ کو بانٹنے اور زخمیوں کی تکلیف کو کم کرنے کے لئے حکومت نے انہیں بھی وہی حقوق دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ جو  شہداءا ور غازیوں سے مخصوص ہیں۔ بن علی یلدرم

536825
شہید ہونے والے شہریوں کے کنبوں اور زخمیوں کے ساتھ  "باہمی اتحاد و تعاون" کی مہم

ترکی کی وزارت اعظمیٰ نے فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کے حملے  کے دوران شہید  ہونے والے شہریوں کے کنبوں اور  زخمیوں کے ساتھ  "باہمی اتحاد " کی مہم کا آغاز کیا ہے۔

اس سلسلے میں متعلقہ  مراسلے کو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کے دستخطوں کے ساتھ شائع ہونے والے مراسلے میں آئین کو معطل کرنے کی کوشش کو صدر رجب طیب ایردون کی فراست، حکومت کے پُر عزم روّیے اور عزیز ملت  کے حکومت اور جمہوری مینڈیٹ کی حفاظت کرنے کے طفیل بر طرف کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکور غدارانہ حملے  کے اقدام  میں شہید ہونے والے شہریوں کے کنبوں  کے دکھ کو بانٹنے اور زخمیوں کی تکلیف کو کم کرنے کے لئے حکومت نے انہیں بھی وہی حقوق دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ جو  شہداءا ور غازیوں سے مخصوص ہیں اور ان حقوق کی وجہ سے انہیں بھی شہداء اور غازیوں کے لئے مخصوص امکانات فراہم کئے گئے ہیں ۔

اس مہم  کے ذیل میں  زراعت  بینک، وقف بینک اور خلق بینک میں اکاونٹ کھول دئیے گئے ہیں۔

مدد کرنے کے خواہش مند افراد ترک سیل ، وودا فون اور ترک ٹیلی کوم  سے 1507 نمبر کو 15 جولائی تک عطیات بھیج سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں