تختہ الٹنے کی کوشش میں عوام ، حکومت اور مسلح افواج کو براہ راست نشانہ بنایا گیا: ایردوان

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی کی رات  ایک ایسی رات تھی کہ جب فوجی لباس میں ملبوس  ہو کر دہشت  گردی کی گئی۔ اس واقعے کو گزرے ایک ہفتہ گزر گیا ہے۔ آپ نے ملت کی حیثیت سے اپنے طرزعمل کا مظاہرہ کیا

536257
تختہ الٹنے کی کوشش  میں عوام ، حکومت اور مسلح افواج  کو براہ راست نشانہ بنایا گیا: ایردوان

صدر ایردوان نے 15 جولائی کے حملے کے اقدام  کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "بندوں  کی غلامی کرنے والے پینسلوانیا میں ہیں اور ان کی اوقات یہ ہے کہ  ابھی تک شرمندہ ہوئے بغیر اکتائے بغیر وہاں سے اس ملت   کی توہین کر رہے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی کی رات  ایک ایسی رات تھی کہ جب فوجی لباس میں ملبوس  ہو کر دہشت  گردی کی گئی۔ اس واقعے کو گزرے ایک ہفتہ گزر گیا ہے۔ آپ نے ملت کی حیثیت سے اپنے طرزعمل کا مظاہرہ کیا۔ میں نے آپ سے ایک اپیل کی ،  میں نے کہا کہ آئیے چوکوں میں جمع ہوں  اور آپ چوکوں میں آ گئے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  وہ  آپ کے مقابل آسمانوں پر  طیاروں کو اور زمین پر ٹینکوں کو لے آئے لیکن آپ نے عوام کی حیثیت سے اپنی طاقت کا استعمال کر کے  ٹیکنالوجی کے ان تمام  امکانات کا راستہ  روک دیا۔ وہ زنگ آلود دلوں کے ساتھ بڑھے اور آپ نے ایمان کی دولت سے مالا مال دلوں کے ساتھ ان کے بڑھتے قدموں کو روک دیا اور پس قدمی کرنے پر مجبور کر دیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اپنے اس طرز عمل کو آخری اعلان ہونے  تک جاری رکھئیے۔ ہم صرف نماز میں رکوع کرتے ہوئے جھکتے ہیں۔ اللہ کے راستے میں  جھکتے ہیں۔ ہمارے دین میں بندوں کی بندگی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ بندوں کی بندگی کرنے والے وہ ہیں جو پینسلوانیا میں بیٹھے ہیں اور ابھی تک کسی شرمندگی کے بغیر اس ملت کی توہین کر رہے ہیں۔ اس وقت میری ملت کی میرے شہریوں کی توہین کرنے والوں کو ، ان بے شرموں کو میری ملت نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم اپنی جگہوں پر اسی شکل میں جمے رہیں گے۔ اپنی صفوں کو  مضبوط رکھیں، فتح یقیناً ایمان والوں کی ہو گی۔ میں ملک کے 81 اضلاع میں جمہوریت کے تحفظ کے لئے پہرے پر ڈٹے ہوئے، اپنے تمام شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ ہم جم کر کھڑے ہیں لیکن تکبر سے اکڑے ہوئے نہیں ہیں ، ہم صرف اللہ کے حضور جھکتے ہیں۔  



متعللقہ خبریں