ترکی : ہنگامی حالت پر مبنی قرارنامے کا اجرا

سرکاری گزٹ میں جاری  اس قرار نامے کی روسے، 35 طبی مراکز ،ایک ہزار 43 نجی  تعلیمی ادارے، 1229  فلاحی ادارے اور انجمنیں،19 یونینیں  اور 15 اعلی تعلیمی مراکز بند کر دیئے گئے ہیں

535741
ترکی : ہنگامی حالت پر مبنی قرارنامے کا اجرا

ترکی میں ہنگامی حالت کے نفاذ   پر مبنی  قانونی فیصلے   اور اس کی شرائط کو باضابطہ  طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔

  سرکاری گزٹ میں جاری  اس    قرار نامے     کی روسے، 35 طبی مراکز ،ایک ہزار 43 نجی  تعلیمی ادارے، 1229  فلاحی ادارے اور انجمنیں،19 یونینیں  اور 15 اعلی تعلیمی مراکز بند کر دیئے گئے ہیں۔

 قرار نامے  کے مطابق  ہنگامی حالت کے دوران مشتبہ افراد کو  گرفتار کرنے کے بجائے فی الفور قریبی عدالت لے جاکر ضروری کاروائی کی جا سکے گی  ۔

 علاوہ ازیں  قومی سلامتی کمیٹی اور ملکی بقاکے خلاف سرگرمیوں میں ملوث  تنظیموں   سے وابستہ  عناصر کے  حامل سرکاری ملازمین  کو   عہدوں سے معطل  کرتےہوئے  نا اہل قرار دے  دیا جائے گا



متعللقہ خبریں