گزشتہ ہفتے کی فوجی بغاوت میں ہلاک شد گان کی تعداد 246 ہو گئی

فوجی، پولیس ، جج، اٹارنی،     کمشنر اور سرکاری ملازمین   پر مشتمل   12 ہزار  652 افراد    زیر حراست لیے گئے

536061
گزشتہ ہفتے کی فوجی بغاوت میں ہلاک شد گان کی تعداد 246 ہو گئی

گزشتہ ہفتے کی فوجی بغاوت  کے دوران    62 پولیس اہلکار، 5 فوجی اور 179 شہریوں سمیت   ہلاک شد گان کی تعداد  246 تک  ہو گئی ہے۔     جبکہ   دو ہزار سے  زائد    زخمی افراد  کا علاج معالجہ جاری ہے۔

اس  دائرہ کار میں       ہونے والی تحقیقات میں      فوجی، پولیس ، جج، اٹارنی،     کمشنر اور سرکاری ملازمین   پر مشتمل   12 ہزار  652 افراد    زیر حراست لیے گئے ۔

جن میں  سے   5 ہزار 613  کو عدالتی کاروائی کے بعدجیل بھیج دیا گیا ہے، ان میں  121 جرنیل  بھی شامل ہیں۔

589 افراد کو   پولیس سے  رجوع رکھنے کی شرط پر    جبکہ 224 کو    بلا شرط رہا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ   باغیوں میں  سے 24 ہلاک  جبکہ 49 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں