پاسداران جمہوریت کا میدانوں میں جم غفیر،باغِی قوتوں کے خلاف نعرے

صدر ایردوان کی  آواز پر لبیک  کہنے والے پاسداران جمہوریت نے  ملک کے چاروں گوشوں میں  ترک پرچم اٹھائے  ان  باغی اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف  یک جہتی کا مظاہرہ کیا

534930
پاسداران جمہوریت کا میدانوں میں جم غفیر،باغِی قوتوں کے خلاف نعرے

ترکی بھر میں  پاسداران جمہوریت نے   باغی قوتوں کے خلاف  میدانوں میں  آمد جاری رکھی ہوئی  ہے ۔

صدر ایردوان کی  آواز پر لبیک  کہنے والے پاسداران جمہوریت نے  ملک کے چاروں گوشوں میں  ترک پرچم اٹھائے  ان  باغی اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف  یک جہتی کا مظاہرہ کیا ۔

انقرہ کے مشہور  قزل آئے   اسکوائر اور استنبول کے تقسیم چوک   میں  جمہوریت  کے متوالوں نے   ملک میں   جمہوریت کے فروغ اور اتحاد بین العوام  کی حمایت میں نعرے لگائے۔

  صدر رجب طیب ایردوان کی استنبول میں واقع رہائش گاہ کے باہر بھی لوگوں کا ہجوم رہا جنہوں نے    ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے        کے لیے  آواز بلند کی ۔



متعللقہ خبریں