ان کا مقصد نشریات کو منقطع کرناتھا۔ بن علی یلدرم

اپنی عوام کے اوپر ٹینکوں سے چڑھائی کرنے والی، اپنی عوام پر فضاء سے  بم برسانے والی  اور زمین سے گولیوں سے چھلنے کرنے والی موت کی مشینیں ہیں اب ان کی رہبری میں چلنا بند کریں۔ بن علی یلدرم

535422
ان کا مقصد نشریات کو منقطع کرناتھا۔ بن علی یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے گیول باشی کی اسپیشل   آپریشن کمانڈ کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ فتح اللہ دہشت گرد تنظیم  FETO  کی طرف سے  بغاوت کی کوشش کے دوران  گیول باشی کی اسپیشل   آپریشن کمانڈ  پر بمباری کی گئی  جس میں 50 پولیس اہلکار شہید  ہو گئے تھے۔

بن علی یلدرم نے گیول باشی کی اسپیشل   آپریشن کمانڈ پر بمباری کے بارے میں جاری کردہ بیان  میں کہا ہے کہ "اس  بات کو ثابت کرنے کے لئے   کہ یہ دہشتگرد تنظیم کس قدر خونی  شکل اختیار کر گئی ہے اور کس قدر انسانیت کی حدود سے باہر نکل گئی ہے ، اس سے بڑھ کر اورکیا دلیل ہو سکتی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "یہ لوگ ، اپنی عوام کے اوپر ٹینکوں سے چڑھائی کرنے والی، اپنی عوام پر فضاء سے  بم برسانے والی  اور زمین سے گولیوں سے چھلنے کرنے والی موت کی مشینیں ہیں اب ان کی رہبری میں چلنا بند کریں"۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے عوام کو پُرسکون رہنے   کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ"شہریوں کے امن و سکون  اور تحفظ کو یقینی بنا دیا گیاہے۔ اگرچہ یہ احتمال ضعیف ہے لیکن  ایسے لوگ ہو سکتے ہیں کہ جو ایک قسم کے جذبہ انتقام ، جذبہ شکست کے ساتھ کاروائی کرنے کی کوشش کریں۔ ایسی کسی صورتحال کے مقابل بھی ہم نے حفاظتی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں"۔

اس کے بعد وزیر اعظم نے ترک سیٹ کا دورہ کیا اور یہاں اپنے خطاب میں کہا کہ " ان کا مقصد نشریات کو منقطع کرناتھا۔ لیکن جس  انٹینا پر انہوں نے بمباری کی وہ ایکٹیو نہیں تھا۔ انہوں نے اصل میں ترک سیٹ کے علامتی انٹینے پر بمباری کی ہے"۔

انہوں  نے کہا کہ" انہوں نے ایک مختصر وقت کے لئے ٹی آرٹی پر بھی قبضہ کر لیا۔ترک سیٹ نے ایک مختصر وقت کے لئے ٹی آر ٹی کو نشریات سے خارج کر دیا اور یوں باغیوں کے نشریات دینے کے راستے میں رکاوٹ ڈالی"۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ " بغاوت کے سدباب میں محدود امکانات کے ساتھ کام کرنے والے محب وطنوں سمیت میں تمام اہلکاروں کا شکر گزار ہوں۔ اس بغاوت کی ناکامی کے اہم اسباب میں سے ایک نشریات کا بلاتعطل جاری رہنا ہے"۔



متعللقہ خبریں