ترکی: قومی اسمبلی نے ہنگامی حالت کے نفاذ کی حمایت کردی

ترکی کی قومی اسمبلی  نے  ملک میں  3 ماہ کی ہنگامی حالت  کے پیش کردہ بل کو منظور کرلیا ہے جنہیں 346ووٹوں سے قبول کرلیا گیا

534558
ترکی: قومی اسمبلی نے ہنگامی حالت کے نفاذ کی حمایت کردی

ترکی کی قومی اسمبلی  نے  ملک میں  3 ماہ کی ہنگامی حالت       کے پیش کردہ بل کو منظور کرلیا ہے۔

 وزیراعظم بن علی یلدرم  نے  اس منظوری کے بعد اپنے بیان میں  کہا کہ   اس فیصلے  سے  باغی قوتوں کو  پکڑنے  اور ملک میں   امن و امان اور جمہوریت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔

 وزرا کابینہ کے گزشتہ روز   اجلاس میں  ملک میں  3 ماہ کےلیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا  جبکہ نائب وزیر اعظم  نعمان قورتولموش نے  کہا تھا کہ اگر حالات ٹھیک رہے  تو    ہنگامی حالت   کا نفاذ  ڈیڑھ ماہ بھی ختم  ہو سکتا ہے ۔



متعللقہ خبریں