ترکی میں ہنگامی حالت پر تنقید کرنے والے ذرا یورپ کو دیکھیں: ترجمان صدر

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن    نے   ایک نجی ٹیلی ویژن چینل    پر   ترکی   کی صورت حال  کے بارے میں  کہا کہ   ترکی  میں ہنگامی حالت  پر اعتراض  کرنے والے ذرا یورپی ممالک میں لاگو ہنگامی حالت  پر ذرا نظر دوڑائیں

534672
ترکی میں ہنگامی حالت پر تنقید کرنے والے ذرا یورپ کو دیکھیں: ترجمان صدر

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن    نے   ایک نجی ٹیلی ویژن چینل    پر   ترکی   کی صورت حال  کے بارے میں  کہا کہ   ترکی  میں ہنگامی حالت  پر اعتراض  کرنے والے ذرا یورپی ممالک میں لاگو ہنگامی حالت  پر ذرا نظر دوڑائیں۔

قالن نے  پیرس حملوں کے بعد فرانس میں  ہنگامی حالت  کا ذکر کیا  اور کہا کہ  فرانس  میں  بنیادی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، معیشت خراب ہے  مگر کسی نے بھی  وہاں لاگو ہنگامی حالت  پر تنقید  نہیں  کی ۔ برسلز میں ہونے والے حملوں کے بعد وہاں بھی اسی نظام کو نافذ کیا گیا  مگر وہی  ہوا کہ جب  ترکی   نے   اس بات کا اعلان کیا تو انسانی حقوق کی بات ہونے لگی ۔

قالن نے کہا کہ حکومت   ہنگامی حالت کے نفاذ میں انسانی حقوق کا خیال رکھے گی اور ہم   عوام کی  روز مرہ کی زندگی  پر اس کا اثر   نہیں پڑنے دیں گے مگر یہ طے ہے کہ  ہم   باغی طاقتوں  کے خلاف جو  ممکن ہوا اسے ضرور بروئے کار لائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں