ترکی کی ناکام فوجی بغاوت کے دوران پاکستان کے کردار کی تعریف

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ریڈیو پاکستان کے خبروںاور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی میں فوجی بغاوت کی شدیدمذمت کی اور ترک حکومت اور عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کیا تھا

534309
ترکی کی ناکام فوجی بغاوت کے دوران پاکستان کے کردار کی تعریف

ترکی نے ملک میں حالیہ ناکام فوجی بغاوت کے دوران پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادر ملک کی جانب سے اسی ردعمل کی امید تھی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ریڈیو پاکستان کے خبروںاور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی میں فوجی بغاوت کی شدیدمذمت کی اور ترک حکومت اور عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کیا تھا۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان اور ترکی برادر ملک ہیں اور دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے درمیان قریبی روابط ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان قریبی دوست کی حیثیت سے ترکی میں امن اور استحکام کا خواہش مند ہے۔



متعللقہ خبریں