امریکہ، ترکی میں منتخب حکومت کے ساتھ ہے

ترکی، امریکہ کا بھی اور نیٹو کا بھی ایک مضبوط اتحادی ہے۔ آشٹن کارٹر

534381
امریکہ، ترکی میں منتخب حکومت کے ساتھ ہے

امریکہ نے ترکی میں منتخب حکومت کے ساتھ تعاون کا اعادہ کیا ہے۔۔۔

امریکہ کے وزیر دفاع  آشٹن کارٹر نے کل ترکی کے وزیر دفاع فکری اشک  کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ترکی کی منتخب جمہوری انتظامیہ کے ساتھ تعاون  کا اظہار کیا۔

آژٹن کارٹر نے دارالحکومت واشنگٹن کے جوار میں ریاست میری لینڈ  میں واقع انڈریوز فوجی بیس پر منعقدہ دہشت گرد تنظیم داعش  کے خلاف کولیشن میں شامل 30 ممالک کے وزرائے دفاع  کے اجلاس میں فکری اشک کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک ملاقات سے متعلق بیان جاری کیا۔

کارٹر نے کہا کہ  اشک نے ہمیں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد میں ترکی کے کردار کے پہلو پر  ضمانت دی ہے اور ترکی داعش کے خلاف آپریشنوں کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا۔

کارٹر نے انجیرلک بیس کے بھی ایجنڈے پر آنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اشک نے انہیں کہا ہے کہ مختصر مدت میں بیس سے متعلق مراحل معمول پر آ جائیں گے۔

کارٹر نے ترکی کے ساتھ تعلقات کے سیاسی اور فوجی  تعلقات  کے ساختی  قدوکاٹھ کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ حالیہ چند دنوں میں پیش آنے والے حالات سے  الگ رہتے ہوئے دیکھا جائے تو  ترکی، امریکہ کا بھی اور نیٹو کا بھی ایک مضبوط اتحادی ہے۔



متعللقہ خبریں