ملک میں اقتصادی کاروبار پر کوئی قدغن نہیں ہوگی: مہمت شیمشیک

صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے  ملک میں ہنگامی حالات کا نفاذ کرنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا  پر  اپنے اکاؤنٹ  سے بیان جاری کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ   گیولن تحریک سے وابستہ افراد  کے علاوہ کسی کو  بھی  باشندے کے لیے کوئی بھی رکاوٹ کھری نہیں کی جائے گی

534259
ملک میں اقتصادی کاروبار پر کوئی  قدغن نہیں ہوگی: مہمت شیمشیک

نائب وزیراعظم اور اقصادی امور کے وزیر  مہمت شمشیک  نے کہا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالات  کے اعلان کا مقصد ملک میں  گیولن تحریک سے  منسوب غداروں کو ملک کے  تمام محکموں سے مکمل صفایا کرنا  اور  طویل المدت خطرات کو کم سے کم کرنا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے  ملک میں ہنگامی حالات کا نفاذ کرنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا  پر  اپنے اکاؤنٹ  سے بیان جاری کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ   گیولن تحریک سے وابستہ افراد  کے علاوہ کسی کو  بھی  باشندے کے لیے کوئی بھی رکاوٹ کھری نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اقتصادی طورپر  ہر قسم کی آزادیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور سرمایہ کاری کرنے کے لیے تمام سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ  اپنے پورے زور شور سے کام کرتی رہے گی اور منڈی کے قوانین کو بھر پور طریقے سے احترام کرتے ہوئے  اپنے کاروبار کو جاری رکھا جاسکے گا۔

انہوں نے عوام  سے کسی قسم  کی افرا تفری  میں بہہ کر فیصلہ نہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں