مغربی ممالک مصر کی طرح ترکی میں بغاوت کامیاب ہوجاتی تو اس کو بھی گلے لگا لیتے: ابراہیم قالن

ابراہیم قالن نے مغربی    میڈیا  میں  بغاوت کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  مغربی سوشل میڈیا ر صدر ایردوان کے بارے میں جان  بوجھ  کر غلط پراپگنڈہ کیا جا رہا ہے اور صدر کے بارے میں غلیظ الفاظ کا استعمال کیا جا رہا ہے

534298
مغربی ممالک مصر کی طرح ترکی میں بغاوت کامیاب ہوجاتی تو اس  کو بھی گلے لگا لیتے: ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے کہا ہے کہ اگر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کامیاب ہوجاتی تو  پھر مغربی ممالک مصر کی طرح اس  بغاوت کو بھی قبول کرلیتے۔

ابراہیم قالن نے مغربی    میڈیا  میں  بغاوت کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  مغربی سوشل میڈیا ر صدر ایردوان کے بارے میں جان  بوجھ  کر غلط پراپگنڈہ کیا جا رہا ہے اور صدر کے بارے میں غلیظ الفاظ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بغاوت کے آغاز پر ہی مغربی میڈیا نے اس بغاوت کی حمایت کرنا شروع کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  مغربی میڈیا میں  فوجی انقلاب جس کو ناکام بنادیا گیا تھا  لیکن اس کے باوجود مغربی میڈیا نے جان بوجھ کر   باغیوں کی حمایت کی تھی۔  انہوں نے کہا کہ شاید اپ اس قوم کو نہیں جانتے ہیں لیکن یہ قوم   آپ  کواچھی طرح جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سویڈن  کے وزیر خارجہ   کارل  بلدت   کی یورپی یونین کے امیدوار  ملک  ترکی کے بارے میں یہ ٹویٹ کہ " ترکی کی بغاوت  کی حمایت کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے"  کے  بارے میں ہم اچھی طرح آگاہ ہیں لیکن اس قسم  کے عنوانات کے تحت ٹوئٹر پیغام  جاری کرنا    باغیوں کے لیے تو شاید کچھ معنی رکھتا ہے لیکن ہمارے لیے بے معنی ہے۔



متعللقہ خبریں