ہنگامی حالت کے باوجود قوم کے بنیادی حقوق اور آزادی اظہار کا احترام کیا جائے گا۔قورتولموش

نائب  وزیراعظم اور  حکومتی ترجمان  نعمان قورتولموش نے کہا ہے کہ  ملک میں  ہنگامی حالت کے باوجود عوام  کے بنیادی حقوق  اور  آزادی اظہار کا احترام کیا جائے گا

534366
ہنگامی حالت کے باوجود قوم کے بنیادی حقوق اور آزادی اظہار کا احترام کیا جائے گا۔قورتولموش

 

نائب  وزیراعظم اور  حکومتی ترجمان  نعمان قورتولموش نے کہا ہے کہ     ملک میں  ہنگامی حالت کے  باوجود   عوام  کے بنیادی حقوق  اور  آزادی اظہار    کا احترام کیا جائے گا۔

 انہوں نے یہ بات  نشریاتی اداروں  کے نمائندوں کو بتائی اور کہا کہ  حکومت نے  ریاستی اداروں میں  موجود  دہشت گردوں      کے خلاف  کاروائی   شروع کر رکھی ہے عوام  اطمینان رکھے    ان پر کسی قسم کی آنچ نہیں  آئے گی  جبکہ ہمارا مقصد ہے کہ  اس کاروائی کو جلد از جلد انجام تک پہنچا یا جائے ۔

 جناب قورتولومش نے کہا کہ ملک میں کرفیو کا نفاذ  فی الوقت زیر غور   نہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ملک کے مالیاتی ادارے بلا کسی  پریشانی کے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

انہوں نے نمائندوں کو یہ بھی بتایا کہ     جنوب مشرقی ترکی میں  فوج   علیحدگی پسندوں کے خلاف اپنی  کاروائی جاری رکھے گی ، جہاں تک  گزشتہ  نومبر میں  روسی طیاروں کو گرانے    کا سوال ہے  تو ہمارے خیال میں   اس  بارے میں  ترک فضائیہ  نے بعض تدابیر اختیار  کر رکھی ہیں ۔

 انہوں نے کہا  کہ دراصل  شر پسند عناصر عوام اور فوج کو لڑانا چاہتے ہیں مگر  انکی یہ کوششیں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔

 قورتولومش نے بتایا کہ     اعلی عسکری شوری  کا اجلاس  آئندہ ماہ منعقد ہوگا   جبکہ  ایوان  بھی اپنی  کاروائیاں  اسی عرصے کے دوران  شروع کرے گا۔



متعللقہ خبریں