صدر ترکی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی غرض سے انقرہ پہنچ گئے

یہ اجلاس  صدر کے  سرکشی کے بعد  سے ابتک استنبول   سے پہلی بار دارالحکومت انقرہ   تشریف لیجاتے ہوئے اس کی صدارت کرنے  کے اعتبار سے بھی علیحدہ طور پر اہمیت کا حامل ہے

533093
صدر ترکی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی غرض سے انقرہ پہنچ گئے

 

قومی سلامتی کونسل  کا اجلاس صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں کل  ایوان صدارت میں منعقد ہو گا۔

کونسل کا یہ اجلاس   کلیدی اہمیت  کا حامل ہے۔

صدر  ایردوان    نے بروز منگل  استنبو ل    میں  ان کی رہائش گاہ کے سامنے پندرہ جولائی کی بغاوت  کی کوشش کے بعد   سے   ابتک جمع   ہزار وں  کی تعداد میں  عوام سے   مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "ہماری حکومت  اہم  سطح کی تیاریوں میں مصروف ہے،  اولین طور پر  قومی سلامتی کونسل  کا اجلاس منعقد ہو گا تو بعد میں  کابینہ کا اجلاس  طلب کیا جائیگا۔ جس کے بعد  انتہائی اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائیگا، ہمیں  سرعت سے فیصلے  کرتے ہوئے  سرعت سے ہی نتیجے تک پہنچنا ہو گا۔

یہ اجلاس  صدر کے  سرکشی کے بعد  سے ابتک استنبول   سے پہلی بار دارالحکومت انقرہ   تشریف لیجاتے ہوئے اس کی صدارت کرنے  کے اعتبار سے بھی علیحدہ طور پر اہمیت کا حامل ہے۔

عالمی رائے عامہ  کل کیے جانے والے فیصلوں پر تجسس  رکھتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں