امریکہ ،ترکی سے ہر ممکنہ تعاون کےلیے تیار ہے: اوباما

صدر رجب طیب ایردوان  نے امریکی ہم منصب  براک اوباما سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں اوباما  نے  صدر ایردوان کو یقین دلایا  کہ امریکہ، ترکی میں جہوریت  کے فروغ کا حامی ہے اور ہر ممکن تعاون کرے گا

533184
امریکہ ،ترکی سے ہر ممکنہ تعاون کےلیے تیار ہے: اوباما

 صدر رجب طیب ایردوان  نے امریکی ہم منصب  براک اوباما سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔

 ایوان صدر کے مطابق ، اوباما  نے  صدر ایردوان کو یقین دلایا  کہ امریکہ، ترکی میں جہوریت  کے فروغ کا حامی ہے جبکہ  فوجی بغاوت کے خلاف  ترک عوام نے انتہائی جواں مردی کا ثبوت دیا ہے  ۔

 فتح اللہ گولن  کی ترکی حوالگی  کے بارے میں صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے  امریکہ کو اس سلسلے میں ضروری   دستاویز فراہم کر دیئے ہیں۔

 وائٹ ہاوس کے  ترجمان  جوش ارنسٹ   نے   اس بات کی  تائید کرتےہوئے    کہا کہ امریکی حکومت اس بغاوت کے پس  منظر میں کارفرما  قوتوں کا پت لگانے میں ہر ممکنہ تعاون کرے گی ۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ  فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی    میں ہمیں وقت درکار ہوگا۔



متعللقہ خبریں