فکری اشک اور آشٹن کارٹر کے درمیان ملاقات

کارٹر نے فکری اشک سے ایک دفعہ پھر اس بات کا اظہار کیا  ہےکہ امریکہ ترکی کی جمہوری طریقوں سے منتخب سول حکومت کے ساتھ ہے

533206
فکری اشک اور آشٹن کارٹر کے درمیان ملاقات

ترکی کے وزیر دفاع فکری اشک نے امریکہ کے وزیر دفاع آشٹن  کارٹر کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

پینٹا گون کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان  کے مطابق کارٹر نے فکری اشک سے ایک دفعہ پھر اس بات کا اظہار کیا  ہےکہ امریکہ ترکی کی جمہوری طریقوں سے منتخب سول حکومت کے ساتھ ہے۔

وزیر دفاع فکری اشک نے بھی کہا کہ  ترکی بھی دہشتگرد تنظیم داعش اور دہشتگردی  کی ہر شکل کے خلاف جدوجہد میں پُر عزم اور سنجیدہ   ساجھے دار  اور اتحادی  کی حیثیت سے شامل رہے گا۔

دونوں وزراء نے انجیرلک  کی فوجی بیس سے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری  آپریشنوں  کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔

بیان کے مطابق اشک نے کہا کہ دہشتگرد تنظیم داعش  کے خلاف جدو جہد میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کے امریکہ میں متوقع اجلاس میں وہ شامل نہیں ہوں سکیں گے۔

کارٹر اور اشک نے آنے والے دنوں میں بھی رابطے کو جاری رکھنے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں