ہم ترکی کے ساتھ تعلقات کو قریبی سطح پر رکھنا چاہتے ہیں۔ الیکسس چپراس

جمہوریت اور قومی ارادے کے خلاف مسلح افواج کے اندر موجود ایک گروپ کی طرف سے کئے جانے والے اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور جمہوریت کو فتح حاصل ہوئی ہے۔ بن علی یلدرم

531756
ہم ترکی کے ساتھ تعلقات کو قریبی سطح پر رکھنا چاہتے ہیں۔ الیکسس چپراس

حکومت پر قبضے کے اقدام کو ناکام بنائے جانے کے بعد سے ترکی کے ساتھ بیرونی تعاون جاری ہے۔

یونان کے وزیر اعظم الیکسس چپراس نے وزیر اعظم بن علی یلدرم کو ٹیلی فون کر کے قبضے کی کوشش کو ناکام بنانے پر ترک عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے یونان  کی عوام اور حکومت کی طرف سے تعاون کا اظہار کیا اور  کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ  ترکی میں آئینی جمہوری حکومت  اور استحکام  پورے علاقے کے لئے  اہمیت کا حامل ہے۔

بن علی یلدرم نے بھی کہا کہ جمہوریت اور قومی ارادے کے خلاف مسلح افواج کے اندر موجود ایک گروپ کی طرف سے کئے جانے والے اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور جمہوریت کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

یلدرم نے اس  مرحلے کے دوران یونانی حکومت کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے یونان کے علاقے دیدے آچ کی طرف فرار ہونے والے باغیوں اور ہیلی کاپٹر کی ترکی کو واپسی کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا۔

وزیر اعظم چپراس نے بھی کہا کہ ان افراد کی واپسی کے عمل کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ تعلقات کو قریبی سطح پر رکھنا چاہتے ہیں اور قبرص سمیت علاقائی موضوعات  میں تعاون کے لئے تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں