بغاوت کے حوالے سے کابینہ کا اجلاس

ملک میں بغاوت  کی کاروائی کے دوران   208 افراد شہید   جبکہ ایک ہزار 491 زخمی ہوئے ہیں، وزیر اعظم ترکی

532024
بغاوت کے حوالے سے کابینہ کا اجلاس

 

وزیر اعظم بن علی یلدرم   کا کہنا ہے کہ  فتح اللہ گولین   دہشت گرد تنظیم     کی  ملک میں بغاوت  کی کاروائی کے دوران   208 افراد شہید   جبکہ ایک ہزار 491 زخمی ہوئے ہیں۔

 کابینہ کے  اجلاس کے بعد    بن علی   یلدرم نے   اپنے اعلان میں  کہا ہے کہ     شہد امیں 60 پولیس، تین فوجی اور  145 عام شہری ہیں۔

جناب یلدرم نے    اس مشکل گھڑی میں   اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ملکی بقا      میں  مدد گار ثابت ہونے والوں   اور   ترک میڈیا   کی قومی حساسیت  باعث ِ ستائش و فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ " بغاوت کی شب مجھ سے رابطہ قائم کرنے والے    جمہوری عوامی  پارٹی،  نیشلسٹ  موومنٹ پارٹی اور  عوامی ڈیموکریٹک پارٹی  کا    میں  دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے      پارٹیوں کے درمیان تفریق  بازی کو  بالکل  آلہ کار نہیں بنایا۔"

ان کا کہنا تھا کہ    یہ     گھناونی   حرکت  چاہے جس قدر بھی  ترک مسلح افواج کی چھت تلے  شروع کی گئی  تھی تو بھی    اس میں ملوث   غداروں اور      ترک قوم و پرچم  سے دل و جان سے وابستہ     ہمارے فوجیوں   کو اس  کا ذمہ  دارا ٹہرانا     نا انصافی ہو گی۔

وزیر اعظم نے مزید  کہا کہ    12 ستمبر کی فوجی بغاوت کے دوران     عوام پر  گولی نہیں چلائی گئی تھی۔   موجودہ    بغاوت کے حوالے سے  ابتک 7 ہزار  543 افراد کو حراست میں  لیا جا چکا ہے۔

ان لوگوں کو یہ جان لینا  چاہیے  کہ  بہنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب  لیا جائیگا۔   ہم پر قوم  کے سامنے اس چیز کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تمام تر دلائل موجود ہیں جنہیں وقت  آنے پر    آشکار کیا جائیگا۔ 

دوسری جانب   بیرون ملک  سے خطرات اور اندرون ملک   pkk کے خلاف بھی ہماری   جنگ جاری ہے۔   بعض حلقوں کا خیال تھا کہ ہماری معیشت کو دھچکہ لگے گا لیکن  ایسی  کوئی  چیز نہیں ہوئی۔



متعللقہ خبریں