ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی جانب سے کی جانے والی بغاوت کو ناکام بنادیا گیا

حکومت جمہوری حکومت کا تختہ الٹانے والے باغی فوجی ٹولے سے تعلق رکھنے والے 29 کرنل اور 5 جرنیلوں کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے

530307
ترکی میں  فوج کے ایک گروپ کی جانب سے کی جانے والی بغاوت کو ناکام بنادیا گیا

ترکی میں حکومت کے خلاف فوج کی بغاوت ناکام بنا دی گئی ہے۔  فوجی بغاوت کی کوشش کے نتیجے میں رونما ہونے والے تشدد میں کم ازکم بیالیس افراد مارے گئے ہیں، جن میں زیادہ تر شہری تھے۔ ایک فوجی گروہ کی طرف سے مارشل لاء کے اعلان کے بعد بالخصوص انقرہ اور استنبول میں صدر رجب طیب ایردوان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ اس دوران شہریوں نے ٹینکوں پر بھی حملہ کر دیا تھا۔ دریں اثناء فوجی بغاوت کی کوشش کے دوران صدارتی محل میں داخل ہونے کی سعی کرنے والے 13 باغی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکومتی فورسز نے ایئر پورٹس اور سرکاری عمارتوں سے باغیوں کو نکال دیا ، 754 فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ منتخب صدر طیب اردوان کی اپیل پر ترک عوام سڑکوں پر نکل آئے اور نہتے لوگوں نے باغی فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا اور جمہوریت فتحیاب ہو گئی ۔ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد فوج کے سربراہ ہلوسی آکار کو بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔ باغیوں نے انہیں انہیں ایک ایئر بیس پر یرغمال بنا کر رکھا ہوا تھا ۔ اس دوران فوج کا نظام چلانے کے لئے ترکی وزیر اعظم  بن علی  یلدرم نے جنرل امیت دندار کو فوج کا قائم قام سربراہ بنانے کا اعلان کیا تھا ۔

 ادھر حکومت جمہوری حکومت کا تختہ الٹانے والے باغی فوجی ٹولے سے تعلق رکھنے والے 29 کرنل اور 5 جرنیلوں کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے ۔

اطلاع  کے مطابق  بغاوت کرنے والے 754 فوجی گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ ملٹری پولیس ہیڈ کوارٹر میں حکومت کے حامی فوجیوں نے 16 باغی فوجیوں کو بھی ہلاک کر دیا ہے ۔   اس سے پہلے اچانک انقرہ اور استنبول کی فضا فوجی طیاروں کی گھڑ گھڑاہٹ سے لرز اٹھی ، لوگوں نے آسمان کی طرف دیکھا تو ان پر شیلنگ ہو گئی جس کے نتیجے میں بے شمار شہری خون میں نہا گئے ۔

ایک فضائی حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک ہو ئے ان کا تعلق گولباسی سپیشل آپریشن ڈیپارٹمنٹ سے تھا ۔ باغیوں کا ایک ہیلی کاپٹر ترک فوج کے ایف 16 طیارے نے مار گرایا ۔ انقرہ میں باغی ٹولے نے مظاہرین پر گن شپ ہیلی کاپٹرسے فائرنگ کی ۔  ترک میڈیا کے مطابق اتاترک ایئر پورٹ میں داخل ہونے والے باغیوں کو عوام نے باہر نکال دیا ۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہونے والے باغیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔    



متعللقہ خبریں