شمالی بحیرہ اسود کےلیے اردن سے براہ راست پروازوں کا آغاز

اردن  سے ترک شہر سامسون کےلیے براہ راست پروازوں  کا آغاز ہو گیا ہے جہاں پہنچنے پر پہلا قافلہ کافی خوشی محسوس کر رہا تھا

529851
شمالی بحیرہ اسود کےلیے اردن سے براہ راست پروازوں کا آغاز

اردن  سے  ترک شہر سامسون کےلیے براہ راست پروازوں   کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں 95 افراد  پر مشتمل پہلا قافلہ گزشتہ روز سامسون پہنچا ۔

 شہر کی سیر  کرنے والے  اردنی سیاحوں  کا کہنا تھا کہ انہیں اس دورے پر کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔دونوں  ممالک مشترکہ ثقافتی اقدار کے  حامل ہیں ،ترکی ایک مسلم برادر ملک ہے جس سے ہمارے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں  اور ہمیں یہاں  آکر  کافی  اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

 اُردنی سیاحوں کا کہنا تھا کہ  وہ   شمالی ترکی کے ان خوبصورت شہروں کے بارے میں  اپنے    رفقا٫    اور عزیز و اقارب  کو ضرور بتائیں گے۔

 سامسون اور عمان کے درمیان ہفتے میں دو بار پروازیں ہونگی  جبکہ  امید ہے کہ  اردو شہر کےلیے بھی جلد ہی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں