استنبول میں یونیسکو کی عالمی ورثوں کی کمیٹی کا اجلاس

وزیر اعظم  بن علی یلدرم  نے    اجلاس کی افتتاحی تقریب کو روانہ کردہ  پیغام    میں  کہا  ہے   کہ   یونیسکو کے سر پر   بھاری  ذمہ داریاں اور فرائض  ہیں

526844
استنبول میں یونیسکو کی عالمی ورثوں کی کمیٹی کا اجلاس

اقوام ِ متحدہ    کے  ادارے  یونیسکو   کی عالمی  ورثوں   سے    متعلقہ کمیٹی  کا  40 واں اجلاس استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم  بن علی یلدرم  نے    اجلاس کی افتتاحی تقریب کو روانہ کردہ  پیغام    میں  کہا  ہے   کہ   یونیسکو کے سر پر   بھاری  ذمہ داریاں اور فرائض  ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صد ہا سال سے    تہذیبوں   کا گہوارہ ہونے والا  اور دو بر اعظموں  کے درمیان    واقع واحد   عالمی شہر  استنبول   کھلے آسمان تلے کسی  عجائب  گھر کی  ماہیت کا حامل ہے،   لہذا یونیسکو   کی  کمیٹی کے اجلاس  کا  یہاں پر انعقاد   گہرا  مفہوم  رکھتا ہے۔

وزیر اعظم  نے کہا  کہ  یونیسکو  اپنے  قیام  سے لیکر ابتک  عالمی  ورثوں  کے تحفظ    کی خاطر   وسیع پیمانے کی جدوجہد کرنے کے باوجود    تا حال    مطلوبہ    سطح تک  پہنچنے  میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ " ایک جانب سے      دنیا  کے  کئی ایک مقامات پر جاری  جنگیں،    ہماری تاریخی،  قدرتی، ثقافتی   اقدار کا   صفحہ ہستی سے مٹا رہی  ہیں تو دوسری جانب    سے  ہم    ترقی  کی خاطر بھی   اپنی نوادارت  اور   شہہ پاروں   کے وجود کو ختم کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کو  یونیسکو کی چھت تلے   سر انجام پانے والے امور میں  مزید تعاون کرتے    ہوئے   ماضی  سے چلی آنے والی ہماری   اقدار کو آئندہ کی نسلوں تک پہنچانے    کے لیے اپنی اپنی ذمہ داریاں  نبھانی  چاہیں۔"

 



متعللقہ خبریں