ترکی کا امدادی سازوسامان غزہ پہنچ گیا

ٹریلروں پر موجود  آٹا،  چینی، چاول، ملبوسات اور جوتوں کو غزہ میں سوشل  امور کی وزارت کے حوالے کردیا گیا ہے۔اس امدادی سازو سامان کو بعد میں محتاج افراد میں تقسیم کردیا جائے گا

525181
ترکی کا امدادی سازوسامان غزہ پہنچ گیا

ترکی اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی مطابقت  کے دائرہ کار میں " لیڈی لیلیٰ" نامی بحری جہاز  کے ذریعے  محتاج افراد کو روانہ کردہ  امدادی سازو سامان  کو 50 ٹرلروں کے ذریعے  کریم ابو  سلیم  سرحدی چوکی سے اسرائیل کی نگرانی میں  غزہ پہنچادیا گیا ہے۔

ٹریلروں پر موجود  آٹا،  چینی، چاول، ملبوسات اور جوتوں کو غزہ میں سوشل  امور کی وزارت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس امدادی سازو سامان کو بعد میں محتاج افراد میں تقسیم کردیا جائے گا۔  

دریں اثنا  اسرائیلی حکام نے آج امدادی سازو سامان جس  میں ایندھن شامل ہے  کو ہنگامی بنیادوں پر سرحدی چوکی سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔



متعللقہ خبریں