دہشت گردی کے خلاف بھرپور طریقے سے  جدو جہد جاری ہے

مسلح افواج  نے  دہشت گردی کے خلاف جاری کاروائیوں  کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔مسلح افواج نے   شرناک  بیت الشباب  میں  فضائیہ  کے ساتھ مل کر   کی جانے والی کاروائی میں تین دہشت گردوں  کو ہلاک کردیا ہے

524707
دہشت گردی کے خلاف بھرپور طریقے سے  جدو جہد جاری ہے

دہشت گردی کے خلاف بھرپور طریقے سے  جدو جہد جاری ہے۔

مسلح افواج  نے  دہشت گردی کے خلاف جاری کاروائیوں  کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔  

مسلح افواج نے   شرناک  بیت الشباب  میں  فضائیہ  کے ساتھ مل کر   کی جانے والی کاروائی میں تین دہشت گردوں  کو ہلاک کردیا ہے۔

دہشت گردوں کے پاس موجود  کلاشنکوف اور بھاری  اسلحے   پر قبضہ کرلیا ہے۔

شانلی عرفہ  کی تحصیل آقچہ قلعے  میں شام سے   ترکی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے    دو دہشت گردوں  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔حقاری میں دہشت گردوں سے راہ فرار اختیار  کرنے والے ایک شخص نے اپنے اپ کو  سیکورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔

باتمان  کے علاقے   کوزلک  میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے    شاہراہوں کا جائزہ لینے کے دوران  سڑک پر پڑے ایک ہینڈ گرنیڈ  کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں