ترکی اور متعدد ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے      انقرہ میں  احمد حامدی آقسیکی  جامع مسجد میں عید الفطر کا خطبہ  دیا، جس دوران انہوں نے  اتحاد و یکجہتی  اور بھائی چارے کا  پیغام دیا

524006
ترکی اور متعدد ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

آج  ترکی بھر میں  عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

علی الصبح    لوگوں نے مساجد میں مجمع لگاتے   ہوئے   نماز  عید  ادا کی۔

 محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے      انقرہ میں  احمد حامدی آقسیکی  جامع مسجد میں عید الفطر کا خطبہ  دیا، جس دوران انہوں نے  اتحاد و یکجہتی  اور بھائی چارے کا  پیغام دیا۔

ان  کا کہنا تھا  کہ  "عید  کرہ   ارض کو خون  کی نہروں میں بدلنے والوں کی نہیں بلکہ  اصلاح  کرنے والوں کی عید ہے،  یہ     دین و   خوشحالی    کے پیروکاروں کا تہوار  نہ کہ  قتل کرنے والوں کا۔ اس    مقدس  دن  کو منانے کا حق    بنی نو انسانوں کو  دکھ  و تکلیف نہ پہنچانے والوں  کو ہی  حاصل ہے۔ "

ترکی میں    مقیم     شامی پناہ گزین نے     اپنے رہائش کردہ خیموں   میں نماز ِ عید ادا کی۔

اسی طرح دنیا بھر کے  مختلف  علاقوں میں  بھی   عید الفطر کا جوش و جذبہ دکھائی دے رہا ہے۔

قازقستان  ، آسڑیلیا    اور  موریٹانیہ سمیت متعدد  ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے تو سعودی عرب، عراق ، اردن ، مصر، لبنان، قطر، فلسطین، سوڈان، کویت، شام، یمن اور کونگو میں  کل  عید کا پہلا دن ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں