لیڈی لیلیٰ امدادی بحری جہاز غزہ پہنچ گیا

ترکی سے  روانہ ہونے والا لیڈی لیلی امدادی بحری جہاز 11 ہزار ٹن  سے زائد امدادی سامان کے ساتھ غزہ پہنچ گیا، امدادی سامان کی تقسیم شروع ہو گئی

524090
لیڈی لیلیٰ امدادی بحری جہاز غزہ پہنچ گیا
türkiye'den gazzeli yetimlere yardım.jpg

ترکی سے  روانہ ہونے والا لیڈی لیلی امدادی بحری جہاز 11 ہزار ٹن  سے زائد امدادی سامان کے ساتھ غزہ پہنچ گیا ہے۔

ترکی سے جانے والی اس امداد نے غزہ کے باشندوں  کے دلوں کو عید کی خوشی سے بھر دیا ہے۔

امدادی سامان کے ایک حصے کی تقسیم کا کام شروع ہو گیا ہے۔

اسرائیل کے کسٹم کی سستی کی وجہ سے کل کی جانے والی امدادی سامان کی تقسیم صرف کھلونوں کی تقسیم تک محدود رہی۔

کھلونوں کے پہلے ڈبے العمل یتیم خانے کے بچوں کو پہنچائے گئے۔

ترکی سے جانے والے اس امدادی سامان سے تقریباً 10 ہزار ضرورت مند استفادہ کریں گے۔

ان ضرورت مندوں کا تعین غزہ کی وزارت سماجی امور کی طرف سے کیا گیا ہے جب کہ تقسیم کا کام ترکی ہلال احمر کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ امدادی سامان 13 ہزار 775 خوراک کے ڈبوں ، 5 ہزار ٹن آٹے، 3 ہزار ٹن چینی، 2 ہزار ٹن چاول ، 1 لاکھ ملبوسات اور 20 ہزار جوتوں کے جوڑوں پر مشتمل ہے۔

غزہ میں ہسپتال اور میس ہاوسنگ کی تعمیر سمیت ترکی کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں