ترک ۔ روس تعلقات ہرلحاظ سے اہم ہیں: چاوش اولو

وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  نے کہا ہےکہ  ترکی اور روس  کے درمیان  تعلقات کی بحالی  ہر لحاظ سے اہم اور فائدہ مند ہے

522630
ترک ۔ روس تعلقات ہرلحاظ سے اہم ہیں: چاوش اولو

وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  نے کہا ہےکہ  ترکی اور روس  کے درمیان  تعلقات کی بحالی  نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے ۔

 چاوش اولو  نے یہ بات  انطالیہ کے قصبے الانیہ میں منعقدہ ایک دعوت افطار کے موقع پر کہی ۔

  وزیر خارجہ نے کہا کہ  اب کے بعد  روس سے مذاکرات  میں تیزی لائی جائے گی اور  دونوں ممالک کے صدور بالمشافہ ملاقات کا جلد ہی انعقاد کریں گے۔

 چاوش اولو نے   بتایا کہ    وزیراعظم  دیمیتری میدویدیف  کی جانب سے پابندیاں ہٹانے  کا بیان  خوش آئند ہے  جس سےدونوں ممالک کے سیاحتی ایجنٹوں  کو فائدہ پہنچے گا۔



متعللقہ خبریں