'عثمان غازی' کو کل تقریب کے ساتھ خدمت کے لئے کھول دیا گیا

ترکی اس وقت جن حالات سے گزر رہا ہے ان سے ذیادہ مضبوط ہو کر نکلے گا ،ضرورت صرف  اس چیز کی ہے کہ ہم اپنے بھائی چارے اور اخوّت   میں دراڑ نہ پڑنے دیں۔ صدر رجب طیب ایردوان

521990
'عثمان غازی' کو کل تقریب کے ساتھ خدمت کے لئے کھول دیا گیا
osmangazi köprüsü4.jpg
osmangazi köprüsü3.jpg
osmangazi köprüsü2.jpg
osmangazi köprüsü1.jpg

ترکی میں ،دنیا کے چوتھے  اور یورپ کے  دوسرے  طویل ترین معلق پُل  'عثمان غازی' کو کل تقریب کے ساتھ خدمت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

پُل استنبول اور ازمیر کے درمیان سفر کے دورانیے کو 9 گھنٹے سے کم کر کے ساڑھے 3 گھنٹے کر نے والے گیبزے۔اورہان غازی۔ازمیر موٹر وے پروجیکٹ  کا سب سے بڑا حصہ ہے۔

افتتاحی تقریب میں  صدر رجب طیب ایردوان، وزیر اعظم بن علی یلدرم  اور البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما ، نائب وزرائے  اعظم نعمان قرتلمش، نور الدین جانک لی اور مہمت شیمشیک سمیت کثیر تعداد میں وزراء ، اسمبلی ممبران، بیوروکریٹوں،  پُل بناے والی فرم کے منتظمین، غیر ملکی مہمانوں ، بلدیہ مئیروں  اور شہریوں نے شرکت کی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں پُرعزم ہونے کا ذکر کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ  آنے والا دور  نہایت خیر و برکت والا اور پُر امید ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت جن حالات سے گزر رہا ہے ان سے ذیادہ مضبوط ہو کر نکلے گا ،ضرورت صرف  اس چیز کی ہے کہ ہم اپنے بھائی چارے اور اخوّت   میں دراڑ نہ پڑنے دیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ آج جو بم ہمارے ملک میں پھاڑے جا رہے ہیں وہ یقیناً ایک دن انہیں یہاں بھیجنے والوں کے ہاتھوں میں پھٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی قسم کے امتیاز کو روا رکھے بغیر دہشت گردی، دہشتگرد تنظیموں  اور  دہشتگردوں  کی  مجموعی شکل میں تردید کرنے والا ملک ہیں اور اس قسم کے باوقار طرز عمل کی دیگر ممالک سے بھی توقع رکھتے ہیں۔

روس اور اسرائیل کے ساتھ نئے دور کا ذکر کرتے ہوئے بھی صدر ایردوان  نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ نیا دور صرف  متعلقہ ممالک کے لئے ہی نہیں بلکہ ہمارے پورے علاقے کے لئے بھی بہتری کا پیامبر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اپنے تمام تعلقات میں صرف ذاتی مفاد کو ہی پیش نظر نہیں رکھتا بلکہ  دو طرفہ فائدے کے بنیاد پر باہمی اتحاد قائم کرنے والا ملک ہے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس دیو ہیکل پُل کی تعمیر دہشت گردی کے مقابل ایک اچھا جواب ہے اور ہم اسی طرح زیادہ پیداوار دے کر اور بھائی چارے کے ساتھ دہشتگردی کا جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا عثمان غازی پُل صرف اپنے علاقے  کو ہی نہیں بلکہ اپنے اوپر سے گزرنے والی موٹر وے کے ساتھ استنبول، کھوجا ایلی، یالووا، بُرصا، بالک ایسر، مانیسا اور ازمیر کے اضلاع  کو بھی ترقی دے گا۔

تقریب کے بعد صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم بن علی یلدرم نے پُل پر ایک تجرباتی ڈرائیو کی اور بعد ازاں پُل پر کام کرنے والوں اور شہریوں کے ساتھ افطاری کی۔

واضح رہے کہ غازی عثمان  پُل ٹاور کی بلندی 252 میٹر، پُل کے فرش کے چوڑائی 35.93 میٹر ، درمیانی  حصے کی لمبائی ایک ہزار 550 میٹر  اور کُل طوالت 2 ہزار 682 میٹر ہے۔

پُل خلیج ازمیت  سے گزرنے کے دورانیے کو مختصر کر کے 6 منٹ کر دے گا اور اس کی کُل مالیت 9 بلین ڈالر ہے۔



متعللقہ خبریں