روس ۔ ترکی تعلقات سرعت سے بحالی کی جانب گامزن ہیں
سیکرٹری خارجہ میولود چاوش اولو نے روسی روزنامہ کومیر سانت کے لیے ایک مقالہ تحریر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کی بحالی کے سلسلے کی تفصیلات کو جگہ دی ہے
![روس ۔ ترکی تعلقات سرعت سے بحالی کی جانب گامزن ہیں](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/8d00/a5f7/7140/5775f80996091.jpg?time=1719098749)
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکی ۔ روس تعلقات نہ صرف ان دونوں ملکوں بلکہ ایک وسیع جغرافیہ کو متاثر کررہے ہیں۔ اب یہ ہمارا فرض ہے کہ باہمی دوستی و تعاون کو سابقہ محور پر دوبارہ سے بٹھایا جائے۔
بحیرہ اسود تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے روس کے شہر سوچی کا دورہ کرنے والے سیکرٹری خارجہ میولود چاوش اولو نے روسی روزنامہ کومیر سانت کے لیے ایک مقالہ بھی تحریر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ 24 نومبر سن 2015 کو پیش آنے والے افسوس دہ واقع کے بعد باہمی تعلقات میں تناو نے کئی ملین انسانوں کو متاثر کیا تا ہم اب ترکی کے پائدار موقف کے بعد ان میں بہتری آرہی ہے۔
چاوش اولو نے مزید بتایا کہ صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم بن علی یلدرم کے روس کے قومی دن پر روانہ کردہ تہنیتی پیغامات کے دوران باہمی تعلقات کی بحالی کے ارادے کا اظہار کیا گیا۔ بعد ازاں صدر ترکی نے اپنے ایک دوسرے خط میں روسی پائلٹ کی ہلاکت پر اس کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور پوٹن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ " اب لازمی اقدامات اٹھاتے ہوئے ایک سفید صفحہ کھولنے کا وقت آگیا ہے۔ "
صدر ایردوان کے اس خط میں علاقائی بحران کو حل کرنے اور انسداد ِ دہشت گردی میں تعاون کی ضرورت پر زور دیے جانے کا بھی ذکر کرنے والے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے صدور نے 29 جون کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران باہمی تعلقات کو معمول کی سطح پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی اقتصادی و سماجی روابط پائے جانے کی بھی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ " ترک اور روسی عوام ہم سے آگے بڑھنے کے منتظر ہیں۔ ان توقعات کو پورا کرنے اور مل جل کر ایک نئی شروعات کرنا ہماری مخلصانہ تمنا و خواہش ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ آج ان کی اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے مقصد کے حامل روڈ میپ کا تعین کیا جائیگا۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719098749)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
![صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/cb09/0bb8/be30/667528251ad6f.jpg?time=1719098749)
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی